چیئر مین این ڈی ایم محسن داوڑ کے قافلے پر فائرنگ

71

 

تپی: شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ کے گاؤں تپی میں سابق رکن قومی اسمبلی اور چئیرمین نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ (این ڈی ایم) محسن داوڑ کے قافلے پر  فائرنگ ہو گئی۔

 

پولیس کے مطابق سابق رکن قومی اسمبلی انتخابی مہم کیلئے جا رہے تھے کہ نامعلوم افراد  نے ان کے قافلے پر فائرنگ کر دی۔ پولیس نے بتایا کہ محسن داوڑ حملے میں محفوظ ہیں اور انہیں قریبی محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

 

پولیس کا کہنا ہے کہ چئیرمین این ڈی ایم کی گاڑی کے فرنٹ اور سائیڈ شیشوں پر گولیاں لگیں، محسن داوڑ بلٹ پروف گاڑی کی وجہ سے حملے میں محفوظ رہے۔

 

پولیس کے مطابق نفری موقع پر موجود ہے اور ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

تبصرے بند ہیں.