چارسدہ میں پولیس وین کے قریب خودکش دھماکا،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

93

چارسدہ: خیبرپختونخوا کے ضلع چارسدہ کے علاقے اخون ڈھیری میں پولیس وین کے قریب خودکش دھماکا ہوا، لیکن خوش قسمتی سے دھماکے میں پولیس اہلکار اور وین محفوظ رہیں۔

 

پولیس کے مطابق، خودکش بمبار نے پولیس وین کے گزرنے کے بعد خود کو دھماکے سے اڑا لیا، جس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔

 

حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کے وقت علاقے میں زیادہ رش نہ ہونے کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس فوراً موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا، جبکہ دھماکے کی تفصیلات کی تحقیقات شروع کر دی گئیں۔

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) چارسدہ نے بتایا کہ خودکش بمبار کی لاش سے شناختی کارڈ، پیسے اور اوورسیز پاکستانی کارڈ برآمد ہوئے ہیں۔ تفتیش جاری ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ آیا یہ شخص خودکش حملہ آور تھا یا کسی گروہ کا سہولت کار۔

تبصرے بند ہیں.