پی ایس ایل 9 کا شیڈول جلد جاری ہونے کا امکان

157

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن  9کا شیڈول جلد جاری ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

 

ذرائع کے مطابق پی ایس ایل 9 میں کل چونتیس میچز کھیلے جائیں گے، پاکستان سپر لیگ کا آغاز 17 فروری سے لاہور میں سے کیا جائے گا جبکہ اس کا اختتام کراچی میں ہو گا۔

 

ذرائع نے بتایا کہ لاہور اور ملتان میں پہلے لیگ کے میچز کھیلے جائیں گے جبکہ دوسرا لیگ راولپنڈی اور کراچی میں کھیلا جائے گا۔

لاہور کا قذافی اسٹیڈیم نو میچز اور ملتان کرکٹ اسٹیڈیم پانچ میچز کی میزبانی کرے گا۔ دوسرے لیگ میں راولپنڈی میں نو اور کراچی میں گیارہ میچز کا انعقاد ہوگا۔

 

ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)  جلد باقاعدہ طور پر پی ایس ایل 9کا شیڈول جاری کرے گا۔

تبصرے بند ہیں.