اسلام آباد: قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) نے پاکستان میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی تصدیق کر دی۔
این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے میں ملک بھر میں کورونا وائرس کے 16مثبت کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔
این آئی ایچ کا بتانا ہے کہ ملک بھر میں 3 ہزار 609 کورونا ٹیسٹ 24 سے 30 دسمبر تک کیے گئے۔
واضح رہے کہ عالمی ادارۂ صحت کے مطابق 41 ممالک میں کورونا کے نئے ویرینٹ جے این ون کے کئی کیسز سامنے آچکے ہیں جبکہ بھارت میں اس سے اموات کی تصدیق بھی ہوئی ہے۔
تبصرے بند ہیں.