190 ملین پاؤنڈ کرپشن سکینڈل: عمران خان ، بشریٰ بی بی، فرح گوگی، زلفی بخاری اور شہزاد اکبر کیخلاف ریفرنس دائر
اسلام آباد : 190 ملین پاؤنڈ کرپشن سکینڈل میں نیب نے عمران خان، بشریٰ بی بی ، فرح گوگی ، شہزاد اکبر ، زلفی بخاری اور دیگر کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کردیا۔
نیو نیوز کے مطابق 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل میں چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف ریفرنس دائر کیا گیا ہے۔ نیب ریفرنس میں بشری بی بی، فرح گوگی اور دیگر کو شامل کیا گیا۔ نیب راولپنڈی کی جانب سے دائر ریفرنس میں کل 8 ملزمان کے نام شامل ہیں۔
ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی نے تفتیشی افسر میاں عمر ندیم کے ہمراہ ریفرنس دائر کیا۔احتساب عدالت رجسٹرار آفس نے ریفرنس کی جانچ پڑتال شروع کردی۔
تبصرے بند ہیں.