سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ، 2 دہشت گرد ہلاک، 2 جوان شہید

110

راولپنڈی: صوبہ بلوچستان کے علاقے آواران میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک جبکہ 2 جوان شہید ہو گئے۔

 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، شدید فائرنگ کے نتیجے میں 2 دہشت گرد ہلاک جبکہ2 دہشت گرد زخمی بھی ہوئے۔

 

فائرنگ کے تبادلے میں دو جوان  نائب صوبیدار آصف عرفان اور سپاہی عرفان علی شہید ہوگئے۔

 

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں موجود دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا مزید کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں، ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

تبصرے بند ہیں.