مسافر ٹرینوں میں تصادم، 13 افراد ہلاک، 50 سے زائد زخمی

77

اتر پردیش: بھارت کی ریاست آندھرا پردیش میں دو مسافر ٹرینوں میں تصادم ہو گیا جس کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک ہوگئے اور 50 سے زائد زخمی ہو ئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  بھارتی ریلوے حکام کے مطابق  وشاکاپٹنم پلاسا پیسنجر ٹرین اور وشاکا پٹنم راگادا پیسنجر ٹرین ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں ٹرینوں کی کئی بوگیاں پٹری سے اترگئیں۔

بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے مقام پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

دریں اثنا آندھرا پردیشں کے وزیراعلیٰ وائی ایس جگنموہن ریڈی نے ریاستی صدر مقام امرا وتی سے فوری امدادی کاررائیوں کے احکامات جاری کیے ہیں۔

 

بھارتی میڈیا چینل کے مطابق آندھرا پردیش میں ایک المناک ٹرین حادثے کے پیش نظر وزیر اعظم نریندر مودی نے حادثے میں مرنے والوں کے لواحقین کے لیے 2 لاکھ روپے کا اعلان کر دیا۔  اس کے علاوہ  واقعے میں زخمی ہونے والوں کو 50 ہزار روپے دیے جائیں گے.

 

خیال رہے کہ حالیہ تین ماہ کے دوران بھارت میں یہ پانچواں ٹرین حادثہ ہے۔

تبصرے بند ہیں.