اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، اسلام آباد، پوٹھوہار ریجن اور شمال مشرقی پنجاب میں شام/رات کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کر دیا۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
صوبہ ہنجاب کے بالائی اضلاع میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، جبکہ پوٹھوہار ریجن، مری، گلیات، سیالکوٹ، نارووال، منڈی بہاؤالدین، لاہور، گوجرانوالہ اور گجرات میں شام/رات کے اوقات میں آندھی/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ جنوبی اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔
اسلام آباد میں شام/رات کے دوران ہلکی سے درمیانی بارش/آندھی/گرج چمک کے ساتھ ابر آلود موسم متوقع ہے۔
صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ جنوبی اضلاع میں دن کے وقت گرم رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا کے بالائی اضلاع میں موسم ابر آلود رہے گا اور چترال، دیر، سوات، کوہستان، بونیر، مالاکنڈ، پشاور، چارسدہ، صوابی، مردان، کرم، کوہاٹ، مانسہرہ، ایبٹ آباد اور ہری پور میں آندھی/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ جبکہ صوبے کے دیگر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات کی جانب سےصوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم بنیادی طور پر خشک جبکہ دن کے وقت گرم رہنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کل ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ تاہم گلگت بلتستان اور ملحقہ علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور جنوبی علاقوں میں گرم رہا۔ تاہم گلگت بلتستان اور بالائی خیبرپختونخوا میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔
بارش (ملی میٹر): گلگت بلتستان: بگروٹ 11، سکردو 02، بابوسر 01، خیبرپختونخوا: میرخانی 04 اور دروش 01۔
گزشتہ روز ریکارڈ کیا گیا سب سے زیادہ درجہ حرارت (°C): شہید بینظیر آباد، سبی 42 اور تربت 41۔
تبصرے بند ہیں.