اسلام آباد: لندن میں مقیم پاکستان تحریک انصاف کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ شایان علی کے خلاف سوشل میڈیا پر عدالتی افسر کی توہین کرنے پر غداری اور دہشت گردی کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔
سماجی کارکن شایان علی کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ رمنا میں مقدمہ درج کیا گیا۔
ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ملزم نے لندن میں جوڈیشل افسر کی ویڈیو بنائی اور جوڈیشل افسر پر حملے کی کوشش کی جسے سکیورٹی اہلکاروں نے بچا لیا۔
ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ شایان علی کی جانب سے عدالتی افسر کو گینگسٹر اور پیسے کھانے والا کہا جاتا تھا۔
ایف آئی آر کے مطابق عادل فاروق راجہ بھی اس کیس میں آن لائن سرگرم تھے۔
ایف آئی آر میں لکھا گیا کہ اس طرح کے واقعات نے ملک میں خوف کی فضا پیدا کی اور اس طرح کی کارروائیاں بھی دہشت گردی کی ایک شکل ہے۔
اس حوالے سے شایا ن علی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان میں رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ میرا نام شایان ہے اور میں دہشت گرد نہیں ہوں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے جو کیا برطانیہ میں بیٹھ کے کیا اور مجھ پر مقدمہ اسلام آباد میں درج ہوا ہے اس مقدمے میں کوئی میرٹ نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جو کچھ بھی میں کر رہا ہوں اسے برطانیہ میں دہشت گردی نہیں بلکہ انسانی حقوق کے زمرے میں اظہار خیال کی آزادی کہا جاتا ہے۔
My name is Shayan and I’m not a terrorist pic.twitter.com/uMPQS2BQM4
— Shayan Ali (@ShayanA2307) August 18, 2023
تبصرے بند ہیں.