اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 2 بلوں کی منظوری دے دی۔ صدر مملکت نے بلوں کی منظوری آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت دی۔
صدر مملکت نے قانون ِ شہادت ( ترمیمی) بل 2023 ء کی منظوری دے دی۔
بل کا مقصد قانونِ شہادت 1984 ء میں ترمیم کرنا ہے۔
صدر مملکت نے نشہ آورمواد کے کنٹرول کے (ترمیمی) بل ، 2023 ء کی بھی منظوری دے دی.
نشہ آورمواد کے کنٹرول کے (ترمیمی) بل کا مقصد نشہ آور مواد کے کنٹرول کے ایکٹ ، 1997 ء میں ترمیم کرنا ہے ۔
تبصرے بند ہیں.