باجوڑ : جے یو آئی کے ورکرز کنونشن میں دھماکا، جاں بحق افراد کی تعداد 63 ہوگئی، 123 سے زائد زخمی

68

 

پشاور: باجوڑ میں جمیعت علماء اسلام (ف) کی ورکرز کنونشن میں ہونے والے خودکش دھماکے میں شہداء کی تعداد 63 ہوگئی۔

 

خار اسپتال کے ذرائع کے مطابق بم دھماکے میں زخمی 123 افراد مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔

 

ذرائع کے مطابق خار اسپتال میں 43 لاشیں لائی گئیں، ایک زخمی نے لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور، 4 نے سی ایم ایچ پشاور اور دو زخمیوں نے تیمرگرہ اسپتال میں دم توڑا۔

 

اسپتال ذرائع کے مطابق 13 شہداء ڈپٹی کمشنر باجوڑ کے دفتر میں رپورٹ ہوئے، ان کے ورثاء لاشیں اپنے گھر لے گئے تھے۔

 

اسپتال ذرائع کا مزید  کہنا ہے کہ تین ناقابل شناخت لاشوں کو امانتاً دفنادیا گیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.