استحکام پاکستان پارٹی یا پویلین میں واپسی :کپتان نے قبول نہ کیا تو پنجاب اور سندھ کے کھلاڑیوں کا مستقبل دائو پر
لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی کے سابق قریبی کھلاڑی اپنے سیاسی مستقبل کیلئے فیصلہ جلد کرینگے ۔ اس حوالے سے کچھ کی طرف سے مکمل خاموشی ہے اور مستقبل کے حوالے سے لائحہ عمل تیار کیاجارہا ہے نیونیوز کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کے سابق قریبی کھلاڑی اپنے سیاسی مستقبل کیلئے فیصلہ جلد کرینگے ۔ اس حوالے سے کچھ کی طرف سے مکمل خاموشی ہے اور مستقبل کے حوالے سے لائحہ عمل تیار کیاجارہا ہے۔
چند اہم کھلاڑی نگران سیٹ اپ کے انتظار میں ہیں ۔استحکام پارٹی کا حصہ بننا ہے یا تحریک انصاف میں واپس جانا ہے ۔ ذرائع کے مطابق نگران سیٹ اپ کے بعد علی زیدی اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل مستقبل کا فیصلہ کرینگے۔
فواد چودھری نے ابھی تک استحکام پارٹی کا باضابطہ رہنے کی یقین دہانی نہیں کرائی ہے ۔ استحکام پارٹی کے قیام کے بعد علی زیدی اور عمران اسماعیل بالکل خاموش ہیں۔
کپتان نے سابق قریبی کھلاڑیوں کو قبول نہ کیا تو پھر نیا گروپ زیر غور ہوگا۔خبیر پختونخوا میں پرویز خٹک گروپ بعد پنجاب اور سندھ میں بھی الگ الگ گروپ سامنے آسکتے ہیں ۔ استحکام پارٹی بھی نگران پارٹی کے بعد اپنے پتے سامنے لائے گی۔
تبصرے بند ہیں.