اسلام آباد : بجلی پیک آورز کے دورانیہ میں 2گھنٹے کا اضافہ کر دیا گیا ۔پیک آورز شام 6تا 10کی بجائے 5سے11بجے رات تک مقرر کرنے کا فیصلہ ،3فیز میٹر پیک آورز کے بل 34روپے کی بجائے 50روپے فی یونٹ ادا کرنا ہونگے ۔
آئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والے معاہدے کی شرائط پر مکمل عملدرآمد کرتے ہوئے حکومت ملک بھر کی بجلی تقسیم کرنے والی کمپنیوں کے ذریعے بجلی کے صارفین سے 3ہزار 281ارب روپے (3اعشاریہ 281ٹریلین) حاصل کر پائے گی۔
وزارت توانائی کے پاور ڈویژن نے بجلی کے پیک آورز 6بجے شام سے 10بجے سے دو گھنٹے بڑھا دیئے ہیں۔ٹائم آف یوز میٹر کے صارفین 49روپے 35پیسے فی یونٹ پیک آور 5سے 11بجے تک کے بل کی ادائیگی کیا کرینگے اور پیک آور کے بعد رات 11بجے سے اگلی شام 5بجے تک آؤٹ آف پیک آورز 33روپے تین پیسے فی یونٹ ادا کیا کرینگے۔
کمرشل صارفین جن کے تھری فیز میٹر ہیں اور گھریلو صارفین جنہوں نے تھری فیز میٹر اے سی وغیرہ کیلئے لگوا رکھے ہیں اُنہیں یکم جولائی 2023ء سے نئے مقرر کردہ پیک آورز کے ریٹ پر ادائیگی کرنا ہو گی۔
تبصرے بند ہیں.