سیاسی انتقام لیتے تو پی ٹی آئی چیئرمین  13اپریل کو جیل میں ہوتے: مریم اور نگزیب

50

 اسلام آباد :وفاقی وزیر اطلاعات مریم اور نگزیب کاکہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے معاہدے سے ملکی معیشت استحکام ملا ہے ۔

 

 

انہوں نے نیوز کانفرنس میں کہا کہ آئی ایم ایف کے معاہدے سے ملکی معیشت استحکام ملا ہے۔  ہم نے دیواریں پھلانگ کر وزیر اعظم کو نہیں ہٹایا ، عدم اعتماد آئینی طریقہ ہے ۔

 

 

انہوں نے مزید کہا کہ  سیاسی انتقام لیتے تو پی ٹی آئی چیئرمین 13اپریل کو جیل میں ہوتے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کاکہنا تھا کہ  قانون اور عدالتوں سے بھاگنے کیلئے 9 مئی جیسا سیاہ دن برپا کیا گیااس دن پی ٹی آئی کےغنڈوں نےریڈیوپاکستان  کوجلایا۔

انہوں نے  کہا کہ ریاست کوللکارنےوالوں کوحساب دیناپڑےگا۔ عدالتوں میں کہتے ہیں میری چوری اور فارن فنڈنگ کا حساب نہ لیا جائے، ن لیگ پاکستان کو تعمیر کرنے والی جماعت ہے، ن لیگ وفاق کی اکائیوں کو جوڑنے کا پیغام ہے، ہم تمام چیزوں کو بہتر کرکے عوام کو دے کر جائیں گے۔

 

 

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ چور وزیراعظم کو ووٹ کے ذریعے پارلیمنٹ سے باہر پھینکا، خیبرپختونخوا میں 4 سال تک ایک تعمیری کام نہیں کیا گیا، صوبے میں کسی ہسپتال میں ایک کمرہ نہیں بنا سکے، خیبر پختونخوا کے لوگ کبھی اس سازشی کو ووٹ نہیں دیں گے۔

 

تبصرے بند ہیں.