پشاور:پی ٹی آئی کے رہنما علی محمد خان کو رہا کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔ پشاور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان کو رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔
پشاور ہائی کورٹ میں نقص امن کے تحت گرفتار علی محمد خان اور دیگر کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔عدالت نے سابق وزیر مملکت علی محمد خان کی درخواست پر محفوظ سنا یا ہے۔
واضح رہے کہ 30 مئی کو علی محمد خان کو اڈیالہ جیل کے باہر سے رہائی کے بعد خیبر پختونخوا پولیس نے گرفتار کرلیا تھا۔ ان کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیاگیا تھا۔ ان کو پہلے رہا کیاگیا اورپھر تھوڑی دیر کے بعد دوبارہ گرفتاری عمل میں لائی گئی تھی۔
تبصرے بند ہیں.