"آئیے تھوڑی دیر کے لیے مسکراتے ہیں”،بشری انصاری کے کامیڈی شو”ملکہ تبسم” کاٹریلر جاری

66

کراچی: اداکارہ ، گلوکارہ بشری انصاری کے کامیڈی شو”ملکہ تبسم” کاٹریلر جاری کردیاگیا ہے۔ بشری انصاری کاشمار ان اداکارائوں میں ہوتا ہے جنہوں نے ٹی وی انڈسٹری پر کام سے خاصی شہرت حاصل کی ہے۔

 

 

وہ کافی عرصے کے بعد کامیڈی شو” ملکہ تبسم” کے ذریعے منظر عام پر آرہی ہیں اور شائقین میں مسکراہٹیں بکھیرنے کے لئے تیار ہیں۔ٹریلر کی ویڈیو انسٹا گرام پر ہے۔ اس کو دیکھ کر یہ اندازہ لگایاجاسکتا ہےکہ جیسے کسی مغلیہ دور میں ہیں اور ملکہ کی آمد ہوتی ہے اور دربار میں عوام موجود ہے۔بشری انصاری نے اپنے کامیڈی شو کا ٹریلر جاری کرتے ہوئے اس کے کیپشن میں لکھا ہے کہ آئیے تھوڑی دیر کے لیے مسکراتے ہیں، امید ہے آپ سے 25 جون سے آرٹس کونسل کراچی میں ملاقات ہوگی۔

 

 

یاد رہے کہ بشریٰ انصاری کا اسٹینڈ اپ کامیڈی شو ’ملکہ تبسم‘ آرٹس کونسل کراچی میں 25 جون کو شام 8 بجےدیکھا جا سکے گا۔

 

 

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بشریٰ انصاری نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ اپنے سٹینڈ اپ کامیڈی شو سے متعلق بہت نروس ہیں، باہر ملک میں مزاح آزاد ہے، وہاں کے لوگ فکروں سے آزاد ہیں، ان کے سٹینڈ اپ سے میرے شو کا موازنہ نہ کیا جائے۔

تبصرے بند ہیں.