راولپنڈی: شیخ رشید احمد نے کہا کہ مائنس پلس فارمولا بھی ناکام ہوگا اس سےمزید عدم استحکام پھیلےگاستمبرستمگرہوگااورکوئی انہونی بھی ہوسکتی ہے۔
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم صرف پھوٹ کاشکارہی نہیں بلکہ عوام میں منہ دیکھانےکےقابل بھی نہیں رہی۔ اصل عوام کی نفرت کانشانہ نون لیگ ہےنون کی سیاست نہ زندوں میں رہی نہ مُردوں میں، اس نے اپنی سیاسی ناک خودکاٹی ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ اب نوازشریف کےپاکستان آنےیا نہ آنےسے سیاست پر کوئی فرق نہیں پڑےگا۔ اب انکےلیے ریسٹ ایزدی بیسٹ ہے۔
مائنس پلس فارمولا بھی ناکام ہوگا اس سےمزید عدم استحکام پھیلےگاستمبرستمگرہوگااورکوئی انہونی بھی ہوسکتی ہے20دن اہم ہیں کٹی کٹانکل آئےگاتاحیات نااہل لوگوں کواہل بنانااورپھراُن سے پارٹی بنانا آسان کام نہیں ہوگاہماری سیاست کٹی ہوئی پتنگ کی مانندہےکوئی سمجھ نہیں آرہی کہ گڈی کون لوٹےگا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) June 4, 2023
سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ یہ بیس دن بہت اہم ہیں۔ان دنوں میں کٹی کٹانکل آئےگا، تاحیات نااہل لوگوں کواہل بنانااورپھران سے پارٹی بنانا آسان کام نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ہماری سیاست کٹی ہوئی پتنگ کی مانندہےکوئی سمجھ نہیں آرہی کہ گڈی کون لوٹےگا۔
پی ڈی ایم صرف پھوٹ کاشکارہی نہیں عوام میں منہ دیکھانےکےقابل بھی نہیں رہی اصل عوام کی نفرت کانشانہ نون لیگ ہےنون کی سیاست نہ زندوں میں رہی نہ مُردوں میں رہی اُس نے اپنی سیاسی ناک خودکاٹی ہےاب نوازشریف کےپاکستان آنےنہ آنےسے سیاست پر کوئی فرق نہیں پڑےگااب اُنکےلیے ریسٹ ایزدی بیسٹ ہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) June 4, 2023
شیخ رشید نے مزید کہا کہ سیاسی مسائل حل نہیں ہوں گے تو معیشت اپنے پاؤں پر کھڑی نہیں ہوگی، 50 فیصد مہنگائی زیاده، کارخانے بند، ایکسپورٹ ترسیلات زرمبادلہ کے ذخائر تیزی سے کم ہو رہے ہیں۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ نے مزید کہا کہ دنیا میں گندم اور ایل این جی کی قیمت 100 فیصد کم ہوئی لیکن پاکستان میں 100 فیصد بڑھ گئی، معیشت زمین بوس ہوگئی ہے، غریب زندہ دفن ہوگیا ہے، پاکستان میں یہ حساب ہے کہ قبرایک ہے اور بندے چار ہیں۔
تبصرے بند ہیں.