اسلام آباد: حکومت پاکستان نے پاک ایران، پاک روس بارٹر تجارت کی اجازت دے دی۔ پاکستان اب افغانستان، ایران اور روس کو بارٹر ٹریڈ کے ذریعے اشیاء برآمد کرسکے گا۔
پاک، ایران، روس تجارت کے حوالے سے بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے۔ وزارت تجارت نے بزنس ٹو بزنس بارٹر ٹریڈ رولز جاری کردئیے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان بارٹر سسٹم کے تحت ایران اور روس سے خام تیل، ایل این جی ،ایل پی جی درآمد کرسکے گا۔ جبکہ پاکستان ان ممالک کو گوشت، پھل سبزیاں چاول برآمد کرسکتا ہے۔
ٹیکسٹائل مصنوعات، پرفیومز، کاسمیٹکس، آلات جراحی کٹلری برآمد کی بھی راہیں کھل گئیں۔
پاکستان اب ایران اور افغانستان کو کھیلوں کا سامان بھی برامد کر سکے گا۔
افغانستان سے پھل، میوہ جات، سبزیاں، دالیں اور آئل سیڈز درآمد ہوں گے۔
بارٹر سسٹم کے تحت افغانستان سے منرلز، میٹلز اور کوئلہ درآمد ہوگا، پاکستان ایران سے خام تیل، ایل این جی ایل پی جی منگوا سکے گا، مزید براں ایران سے کیمکلز پراڈکٹس، کھادیں، پھل سبزیاں مصالحے بھی درآمد کی جاسکیں گی۔
پاکستان روس سے خام تیل ایل این جی ایل پی جی درآمد کےعلاوہ روس سے بارٹر سسٹم کے تحت گندم، دالیں بھی منگوائی جاسکیں گی، روس سے صنعتی مشینری بھی درآمد ی ہدف میں شامل ہے۔
تبصرے بند ہیں.