اسلام آباد: نیشنل کرائم ایجنسی تحقیقات، 190 ملین پاؤنڈزاسکینڈل میں بشریٰ بی بی کی ضمانتوں کی درخواست پر سماعت آج ہوگی۔
احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر درخواست ضمانت پر سماعت کریں گے۔
عدالت نے بشری بی بی کی 5 لاکھ کے ضمانتی مچلکوں عوض آج تک ضمانت منظور کر رکھی ہے۔ عدالت نے گزشتہ سماعت پر نیب اور تفتیشی افسر کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر رکھا ہے۔ بشریٰ بی بی احتساب عدالت میں عبوری ضمانت کی درخواست دیں گی۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان آج مختلف کیسز میں نیب اوراسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوں گے۔ چیئرمین تحریک انصاف کے ہمراہ وکلاء کی ٹیم بھی اسلام آباد جائیگی،عمران خان کے ہمراہ ایلیٹ فورس کی سیکورٹی بھی موجود ہوگی۔
ذرائع کے مطابق عمران خان اور بشریٰ بی بی کی پیشی کے موقع پرسکیورٹی کے سخت انتظامات کر دیے گئے ہیں، کمرہ عدالت میں غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی ہو گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمپلیکس کے اطراف پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔
تبصرے بند ہیں.