لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان مختلف کیسز میں نیب اور اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے لیے اسلام آباد روانہ ہو گئے ہیں۔
چیئرمین تحریک انصاف کے ساتھ وکلاء کی ٹیم بھی اسلام آباد کے لئے روانہ ہو گئی ہے،عمران خان کے ہمراہ ایلیٹ فورس کی سیکورٹی بھی موجود ہے۔
رپورٹس کے مطابق عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا بھی آج 190 ملین پاؤنڈ کیس میں احتساب عدالت میں پیش ہو نے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق عمران خان کی پیشی کے موقع پرسکیورٹی کے سخت انتظامات کر دیے گئے ہیں، کمرہ عدالت میں غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی ہو گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمپلیکس کے اطراف پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔
تبصرے بند ہیں.