اسلام آباد: پی ٹی آئی چھوڑنے والے عثمان ترکئی نے کس پارٹی میں شمولیت اختیار کی ۔ پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے والے عثمان ترکئی نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) میں شمولیت اختیار کرلی ۔انہوں نے اس موقع پر پیپلز پارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی کے ساتھ پریس کانفرنس کی ۔
اس موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھاہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کو سزا ہونی چاہیے۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہمیں ریاست سے شکوے ہوں لیکن ہم نے کبھی ریاستی اداروں پر حملے نہیں کیے۔ انقلاب کےلیے قربانیاں دینی پڑتی ہیں، جیلیں کاٹنی پڑتی ہیں، تحریک انصاف والے تو دو دن جیل برداشت نہیں کرسکتے۔
فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ عمران خان آج اپنے ورکرز سے ہی لاتعلق ہوگئے۔ عمران خان قوم اور اپنے ورکرز سے معافی مانگیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان اپنے ورکرز کو کہہ دیں امریکہ مخالف سٹیکرز گاڑیوں سے اتار دیں۔ عمران خان امریکی رکن کانگریس سے بات نہ کرتے یہاں پارلیمان سے بات کرلیتے۔
ان کاکہنا تھا کہ عمران خان نے اپنے امریکی آقاؤں کے لیے یہ سب کچھ کیا۔ اب تو پی ٹی آئی زمان پارک تک محدود ہوگئی۔ لگتا ہے جلد زمان پارک سے بھی پی ٹی آئی سے لاتعلقی کا بیان آجائے گا۔ انہوں نے دلچسپ سوال کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان جبری طلاق سے متعلق بیان کی وضاحت کردیں یہ سیاسی تھا یا ذاتی؟
تبصرے بند ہیں.