ایک اور جھٹکا ،پی ٹی آئی کراچی کے صدر بھی پارٹی چھوڑ گئے

75

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کو ایک دن میں دوسرا جھٹکا لگا۔ عثمان ترکئی کے بعد آفتاب صدیقی نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر آفتاب صدیقی کاکہنا تھا کہ میں کاروباری شخص ہوں،پاکستان کیخلاف سوچ بھی نہیں سکتا۔میں نے سیاست چھوڑ دی
عہدوں سے بھی استعفی دیدیا ہے۔

 

میں انفرادی طور پر ملک کی خدمت کرتا رہوں گا۔ میں ملک کی خدمت،معیشت کی بہتری کیلئے کام کرتا رہوں گا۔

 

ان سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق رکن قومی اسمبلی عثمان ترکئی نے پشاور میں پریس کانفرنس میں پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم پہلے مسلم لیگی تھے اس کے بعد بھٹو شہید کےساتھ تھے۔بعد میں ہم پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے۔ ان کاکہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ پی ٹی آئی کے ساتھ اب آگے نہیں چلیں گے۔

تبصرے بند ہیں.