بینک آف انگلینڈ نے شرح سود میں اضافہ کردیا

46

 

لندن:بینک آف انگلینڈ نے شرح سود میں مزید 0.25 فیصد اضافہ کردیا ہے۔بینک آف انگلینڈ نے مسلسل 12 ویں بار شرح سود میں اضافہ کیا ہے۔اس اضافے سے برطانیہ میں شرح سود 4.5 فیصد تک پہنچ گئی ہے ۔
برطانوی مرکزی بینک کے مطابق اب کساد بازاری کا خطرہ تو نہیں ہے لیکن اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے مہنگائی کی شرح میں کمی نہیں آئی ہے۔
اگر مہنگائی کا دباؤ برقرار رہتا ہے تو مالیاتی پالیسی کو مزید سخت کرنے کا بھی امکان ہے ۔ تاہم ابھی فروری اور مارچ کے اقدامات کو برقرار رکھا جائے گا۔
اپریل میں برطانیہ میں مہنگائی کی شرح 10.1 فیصد تھی۔
لندن کے علاوہ امریکہ اور یورپی یونین کی طرف سے بھی مہنگائی کو روکنے کے لئے شرح سود میں مسلسل اضافہ کیا جا رہا ہے۔

تبصرے بند ہیں.