شہباز شریف مسلم لیگ ن کے وزیر اعظم نہیں : مریم نواز ، ن اور ش کے راستے جدا ؟

240

 

لاہور: مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کی یوتھ نمائندوں سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ یہ میری حکومت نہیں  ہماری حکومت تو تب ہوگی جب نواز شریف پاکستان میں ہوں گے۔شہباز شریف ن لیگ کے وزیر اعظم نہیں۔

 

ایکسپریس نیوز نے  مسلم لیگ ن کے پارٹی ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے خود کو موجودہ حکومت سے الگ قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومتی کارکردگی کی ذمے دار مسلم لیگ ن نہیں۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ یوتھ کے نمائندوں سے ملاقات میں مریم نوازنے کہا کہ میں اس حکومت کا حصہ نہیں ہوں۔ یہ میری حکومت نہیں ہے۔ مریم نواز نے مسلم لیگ ن کو موجودہ حالات سے بری الذمہ قرار دینے کی کوشش کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ وزیراعظم شہباز شریف ہیں۔

 

پارٹی ذرائع کے مطابق مریم نواز نے کہا کہ اس حکومت  کی کارگردگی کی ذمے داری مسلم لیگ ن پر نہیں ڈالی جا سکتی۔ ہماری حکومت تو تب ہو گی جب نواز شریف پاکستان میں ہوں گے۔ نواز شریف ہی پاکستان کو آگے لے کر جا سکتے ہیں۔

 

تبصرے بند ہیں.