نواز شریف سے محبت ہے ، ن لیگ نہیں چھوڑوں گا : شاہد خاقان عباسی، مریم نواز سے ملاقات 

20

 

لاہور : مریم نواز اور شاہد خاقان عباسی کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ۔ مریم نواز نے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ میں آپ کی بہن ہوں آپ کی رہنمائی میں پارٹی اور ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرنا چاہتی ہوں ۔

 

مریم نواز نے کہا کہ پارٹی میری اکیلی کی نہیں نوازشریف کی سربراہی میں سب مل کر پارٹی کیلئے کام کریں گے۔ آپ جیسے لیڈر پارٹی کا فخر ہیں اور آپ کی لازوال قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

 

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ میں نے اپنا سب کچھ مسلم لیگ ن کے وقف کر رکھا ہے ۔ نوازشریف میرے لیڈر ہیں شہباز شریف کی رہنمائی ہمیشہ میرے ساتھ رہی۔

 

نواز شریف سے محبت ہے اس لئے ن لیگ میں ہوں۔ن لیگ میں رہا اور آخری دم تک ن لیگ میں ہی رہوں گا ۔ مسلم لیگ ن سے کوئی دوری نہیں بڑھی ۔نواز شریف اور پارٹی سے آج بھی رابطہ قائم ہے اور کل بھی قائم رہے گا۔

تبصرے بند ہیں.