اسلام آباد: وفاقی ادارہ شماریات نے ملک میں ڈیجیٹل خانہ اور مردم شماری میں خودشماری کا عمل 20 فروری سے شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ خود شماری کا عمل 20 فروری سے 3 مارچ تک ہو گا اور خود شماری کا عمل شہریوں کی سہولت کیلئے ہے۔
ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ شہری اپنی اور اپنے گھرانے کی معلومات کا اندراج خود کراسکتے ہیں۔
اعلامیہ کے مطابق خود شماری پورٹل پر شہری رجسٹرڈ موبائل سے رجسٹریشن کرا سکتے ہیں جبکہ ٹیمیں یکم مارچ سے یکم اپریل تک گھر گھر جا کر مردم شماری کی جائے گی۔
تبصرے بند ہیں.