کراچی کنگز کا پشاور زلمی کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

12

کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کے دوسرے میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 
نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے جا رہے میچ میں کراچی کنگز کی قیادت عماد وسیم کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں شرجیل خان، حیدر علی، شعیب ملک، میتھیو ویڈ، قاسم اکرم، بین کٹنگ، اینڈریو ٹائی، محمد عامر، عمران طاہر اور میر حمزہ شامل ہیں۔ 
پشاور زلمی کی قیادت بابراعظم کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں محمد حارث، صائم ایوب، بھنوکا راجاپاکسا، ٹام کوہلر کیڈمور، شکیب الحسن، جیمی نیشام، وہاب ریاض، سلمان ارشاد، سفیان مقیم اور خرم شہزاد شامل ہیں۔ 

تبصرے بند ہیں.