مسلم لیگ (ن) کے ممبران بھی ہمارے ساتھ آنا چاہتے ہیں: فواد چوہدری کا دعویٰ

20

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ممبران بھی ہمارے ساتھ آنا چاہتے ہیں اور جن حلقوں میں پی ٹی آئی یا (ق) لیگ کے امیدوار نہیں ہوں گے وہاں انہیں لانے پر غور کریں گے۔ 
تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ 11 جنوری سے پہلے اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیں گے، ہم عام انتخابات کی جانب بڑھ رہے ہیں اور امید ہے کہ مارچ اور اپریل میں الیکشن ہوں گے۔ 
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پاکستان میں فوری انتخابات کی ضرورت ہے، یہ حکومت الیکشن کروانے کو تیار نہیں، حکومت جانتی ہے انتخابات نہیں جیت سکتی، ہم سیاسی استحکام چاہتے ہیں جو انتخابات سے ہی ممکن ہے اس لئے الیکشن کروانے کیلئے اداروں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، فیصلہ ساز ملکی حالات دیکھیں۔ 
فواد چوہدری نے کہا کہ ہم معیشت پر ایک وائٹ پیپر لا رہے ہیں، اگر انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ (آئی ایم ایف) سے ہمارا پروگرام نہیں چلتا تو ملک ڈیفالٹ کر جائے گا اور اگر آئی ایم ایف کی شرائط مانی جاتی ہیں تو ڈالر مزید مہنگا ہو جائے گا۔

تبصرے بند ہیں.