میلبرن: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے اہم میچ میں بھارت نے پاکستان کو شکست دے دی ہے۔ شان مسعود اور افتخار احمد کی نصف سنچریاں بھی رائیگاں گئی۔
آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں کھیلے جا رہے میں میچ بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ آج پاکستان کے دونوں اوپنرز بابر اعظم اور محمد رضوان ناکام رہے۔ مڈل آرڈر میں شان مسعود اور افتخار نے شاندار بیٹنگ کی اور بالترتیب 42 گیندوں پر 52 اور 34 گیندوں پر 51 رنز بنائے۔
بھارتی بیٹنگ ابتدا میں ہی مشکلات کا شکار رہی ۔ 16 اوورز تک میچ پاکستان کے ہاتھ میں تھا لیکن ویرات کوہلی اور پانڈیا نے پاکستان سے جیتا ہوا میچ چھین لیا۔
تبصرے بند ہیں.