وزیراعظم شہباز شریف کی شی جن پنگ کو تیسری بار صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

71

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی شی جن پنگ کو تیسری بار صدر منتخب ہونے پر مبارکباد ، کہا چین کے عوام کی خدمت کے لیے ان کی دانشمندانہ ذمہ داری اور غیر متزلزل لگن کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔

 

شہباز شریف نے مزید کہا کہ چین نے پاکستان کی ہر مشکل وقت میں مدد کی اور یہ پاکستان اور چین کے دیرینہ تعلقات کی عمدہ مثال ہے ۔

 

واضح رہے کہ شی جن پنگ تیسری بار چین کے صدر منتخب ہو گئے ہیں ۔ مقامی میڈیا کے مطابق شی جن پنگ مزید 5 سال کے لیے چین کے حکمران رہیں گے ۔ گریٹ ہال میں چینی صدر نے نئی ٹیم کے ہمراہ شرکت کی ۔

 

 

 

تبصرے بند ہیں.