سڈنی: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اہم میچ میں پاکستان نے بھارت کو جیت کیلئے 160 رنز کا ہدف دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق میلبرن میں ہونے والے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو پاکستان نے مقررہ اوورز میں 159 سکور کیے ۔ پاکستان کی جانب سے افتخار احمد نے 51 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ شان مسعود نے بھی 5 چوکوں کی مدد سے نصف سنچری سکور کی ۔ باقی کھلاڑیوں میں سے کپتان بابر اعظم صفر ، محمد رضوان 4 ، شاداب خان 5 ، حیدر علی 2 ، محمد نواز 9 ، محمد آصف 2 جبکہ شاہین شاہ آفریدی 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔
ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ورلڈ کپ کیلئے ٹیم نے اچھی تیاری کی ہے ۔ سو فی صد پرفارمنس دینے کی کوشش کریں گے ، انہوں نے کہا کہ ہر کھلاڑی میچ ونر ہے ۔
پاکستان کی ٹیم:
کپتان بابر اعظم ، نائب کپتان شادات خان ، وکٹ کیپر محمد رضوان ، شان مسعود ، افتخار احمد ، حیدر علی ، محمد نواز ، آصف علی ، شاہین شاہ آفریدی ، نسیم شاہ اور حارف رؤف ٹیم کا حصہ ہیں ۔
بھارتی ٹیم:
کپتان روہت شرما ، نائب کپتان کے ایل راہول ، ویرات کوہلی ، سوریا کمار یادیو ، وکٹ کیپر دنیش کارتک ، ہاردک پانڈیا ، اکشر پٹیل ، روی چندر ایشون ، بھونیشور کمار ، ارشدیپ سنگھ اور محمد شامی شامل ہیں ۔
تبصرے بند ہیں.