سینئر صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف گولی لگنے سے جان کی بازی ہار گئے

108

لاہور: صحافتی دنیا کا ایک اور چراغ بجھ گیا ، سینئر صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف کینیا کے شہر نیروبی میں گولی لگنے سے جان کی بازی ہار گئے ۔

 

تفصیلات کے مطابق ارشد شریف کی کینیا میں موت کی تصدیق ان کی اہلیہ نے کی ، جویریہ صدیق نے ٹوئٹر پر اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ ، ’آج میں نے اپنا دوست ، شوہر اور پسندیدہ صحافی کھو دیا ہے‘۔ انہوں نے کہا ہے کہ ’پولیس نے انہیں بتایا ہے کہ ارشد شریف کو کینیا میں مار دیا گیا ہے‘۔

 

جویریہ صدیق نے اپیل کی ہے کہ ارشد شریف کی کینیا کے مقامی ہسپتال میں لی جانے والی آخری تصویر کو شیئر نہ کیا جائے ۔

 

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے ارشد شریف کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ سابق وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا ہے کہ شہیدوں کا وارث ارشد شریف شہادت کے رتبے پر فائز ہو گیا ۔ صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد کہتی ہیں قوم ایک بیش قیمت اثاثے سے محروم ہوگئی ۔

 

 

 

تبصرے بند ہیں.