پاکستان کی میگا بجٹ فلم ’منی بیک گارنٹی‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا ۔ فلم کی کاسٹ میں سابق کرکٹر وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ شنیرا اکرام بھی شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ’پاکستانی فلم منی بیک گارنٹی‘ کی شوٹنگ کافی عرصہ سےجاری تھی اور ابتدائی خبر وں کے مطابق اسے 2021 یا پھر 2022 کے آغاز میں ریلیز کیا جانا تھا ، تاہم ایسا ممکن نہیں ہو سکا تھا۔ اب فلم کا ٹریلر جاری کرتے ہوئے فلم کو آئندہ سال ’عید الفطر‘ پر ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا ہے ۔
ٹریلر سے ظاہر ہوتا ہے کہ فلم کی کہانی سسپنس سے بھرپور ہے ، فلم میں ایکشن کے ساتھ ساتھ کامیڈی کا تڑکا بھی لگایا گیا ہے ۔ٹریلر میں اداکاروں کو پیسے لوٹتے، جمع کرتے اور ایک دوسرے کے خلاف سازش کرتے دکھایا گیا ہے ۔فلم کی شوٹنگ پاکستان اور ترکی سمیت دیگر ممالک میں کی گئی ہے۔
فلم ’منی بیک گارنٹی‘ کی کاسٹ میں جاوید شیخ، فواد خان، عائشہ عمر، فیصل قریشی، میکال ذوالفقار، جان ریمبو، حنا دلپذیر، گوہر رشید، علی سفینا، مانی، کرن ملک، عدنان جعفر، شفاعت علی، اقدس وسیم، مرحوم احمد بلال اور شایان خان شامل ہیں۔
https://youtu.be/uualOAp26b0
تبصرے بند ہیں.