لندن: آنجہانی ملکہ الزبتھ کا تابوت ویسٹ منسٹر ہال میں موجود ہے ، تدفین سے پہلے 4 دن تک ہال میں ہی رہے گا ۔ جہاں اراکین پارلیمنٹ کے بعد عوام بھی ملکہ کا آخری دیدار کریں گے ۔
تفصیلات کے مطابق آج پارلیمنٹ کے ویسٹ منسٹر ہال میں اراکین پارلیمنٹ ملکہ کا آخری دیدار کریں گے ، 18 ستمبر تک عوام بھی ملکہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کا دیدار کریں گے ۔ شاہی خاندان بھی آج ویسٹ منسٹر جائیں گے ۔
ہائیڈ پارک میں ملکہ کو عقیدت پیش کرنے کے لئے توپوں کی سلامی دی جائے گی ، 19 ستمبر کو ملکہ الزبتھ کی تدفین شاہی چرچ ویسٹ منسٹر ایبے میں کی جائے گی ۔
واضح رہے کہ آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم کی تاج پوشی اور شادی بھی ویسٹ منسٹر ایبے میں ہی ہوئی تھی ۔
تبصرے بند ہیں.