شہباز گل کی درخواست ضمانت پر سماعت 11 بجے تک ملتوی

133

اسلام آباد: ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے گرفتار رہنما شہباز گل کی درخواست ضمانت پر سماعت 11 بجے تک ملتوی کر دی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری نے شہباز گل کی درخواست ضمانت پر سماعت کی جس دوران پراسیکیوشن کی جانب سے کیس التواءمیں رکھنے کی استدعا کی گئی جبکہ عدالت نے 11 بجے فریقین کو دلائل دینے کی ہدایت کی۔ 
پی ٹی آئی رہنماءشہباز گل کے وکیل فیصل چوہدری نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ ہم تیار ہیں، آپ آج ہی دلائل سن کر درخواست پر فیصلہ کر دیں جس پر ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری نے کہا کہ اسی طرح کا معاملہ ہائیکورٹ میں بھی زیر التواءہے۔
وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ کے آرڈر سے متعلق درخواست زیر التواءہے، ہائیکورٹ میں کیس دائر ہونے کے باوجود عدالت سن سکتی ہے، طے شدہ قانون ہے کہ ایک منٹ کسی کو بغیر وجہ جیل میں نہیں رکھا جا سکتا، حکومت جان بوجھ کر اس معاملے کو لٹکانا چاہتی ہے۔
ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری نے حکم دیا کہ تفتیشی افسر 11 بجے ریکارڈ سمیت پیش ہوں، آپ وکالت نامہ بھی جمع کرائیں، 11 بجے بحث بھی کریں اور اس کے ساتھ ہی سماعت 11 بجے تک ملتوی کردی گئی۔ 

تبصرے بند ہیں.