خیبرپختونخواہ میں سرکاری و نجی سکول آج سے کھلیں گے

13

خیبرپختونخواہ میں سرکاری و نجی سکول آج سے کھلیں گے
پشاور: خیبرپختونخوا میں گرمیوں کے باعث چھٹیوں میں کی گئی توسیع منسوخ کر دی گئی ہے اور تمام نجی اور سرکاری سکول آج سے کھلیں گے۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ حکومت کی جانب سے گرمی کے باعث چھٹیوں میں 31 اگست تک توسیع کا فیصلہ تبدیل کرتے ہوئے اس حوالے سے جاری کیا گیا اعلامیہ منسوخ کر دیا ہے۔
حکومت نے اس ضمن میں جاری کئے گئے اعلامیہ میں کہا ہے کہ محکمہ موسمیات نے گرمی کی شدت میں کمی کی پیش گوئی کی ہے، اس لئے تمام نجی و سرکاری سکول کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ رواں مہینے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کی جانب سے سیکرٹری تعلیم کو ہدایت نامہ جاری کیا گیا تھا جس میں کہا گیا کہ صوبے کے میدانی علاقوں میں گرمی کی شدید لہر چل رہی ہے جس کے باعث چھٹیوں میں توسیع ضروری ہے۔
ہدایت نامے میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ تعطیلات میں توسیع پر اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ بچوں کی پڑھائی اور تعلیمی سال متاثر نہ ہو جس کیلئے بعد میں آنے والی چھٹیوں کو کم کیا جا سکتا ہے یا پھر اضافی کلاسز بھی لی جا سکتی ہیں۔

تبصرے بند ہیں.