لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار واثق قیوم بلامقابلہ ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہوگئے ہیں۔
نیو نیوز کے مطابق ڈپٹی سپیکر کے لیے واثق قیوم کے علاوہ اور کسی نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے جس کی وجہ سے وہ بلامقابلہ ڈپٹی سپیکر منتخب ہوگئے۔
اپوزیشن کے ڈپٹی اسپیکر کے لیے امیدوار علی حیدر گیلانی نے سکرونٹی کا وقت ہونے تک کاغذات جمع نہیں کرائے جس کے بعد انہیں سکرونٹی کا وقت بھی ختم ہوگیا لیکن کاغذات جمع نہ کرائے جاسکے۔
تبصرے بند ہیں.