لاہور : مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ انتخابات میں دھاندلی کرنا پی ٹی آئی کے ڈی این اے میں شامل ہے ۔ وہ دھاندلی کے بغیر جیت ہی نہیں سکتے۔
مریم نواز نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ دھاندلی پی ٹی آئی کے ڈی این اے میں شامل ہے۔اب تھیلے اور ای سی پی کا عملہ چُرا کر نہیں بھاگ سکتے تو دھاندلی کا دوسرا طریقہ نکال لائے۔
دھاندلی PTI کے DNA میں شامل ہے۔اب تھیلے اور ECP کا عملہ چُرا کر نہیں بھاگ سکتے تو دھاندلی کا دوسرا طریقہ نکال لائے۔یہ جانتے ہیں کہ دھاندلی کیے بغیر یہ نا پہلے الیکشن جیتے تھے نا انشاءاللّہ اب جیت سکتے ہیں۔یہ سیلیکشن نہیں،الیکشن ہو رہاہے! مسٹر XYZ آخر میں دھاندلی خان خود نکلے گا! pic.twitter.com/xr8CKhBsUQ
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) July 16, 2022
انہوں نے کہا کہ یہ جانتے ہیں کہ دھاندلی کیے بغیر یہ نا پہلے الیکشن جیتے تھے نا انشاءاللّہ اب جیت سکتے ہیں۔یہ سیلیکشن نہیں،الیکشن ہو رہاہے! مسٹر XYZ آخر میں دھاندلی خان خود نکلے گا۔
انہوں نے پی ٹی آئی کے گرفتار کارکن کی تصویر بھی شیئر کی جو شناختی کارڈ لے کر شہریوں کو پیسے دے رہا تھا۔
تبصرے بند ہیں.