اسلام آباد: دن بھر چھپے پی ٹی آئی کارکن سپریم کورٹ کا حکم آتے ہی باہر نکل آئے ۔ ڈی چوک میں آگ لگادی ۔ لانگ مارچ میں شریک مظاہرین نے درختوں اور گاڑی کو آگ لگائی۔
پولیس ذرائع کے مطابق پولیس نے آگ بجھانے کیلئے فائربریگیڈ کو طلب کرلیا اور کچھ جگہوں پر لگی آگ بجھادی گئی۔
پی ٹی آئی کارکنوں نے آگ بھجانےکیلئے آنے والی فائرٹینڈر کے شیشے توڑ دیے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ریڈ زون کی سکیورٹی کو مزید بڑھا دیا گیا ہے۔
تبصرے بند ہیں.