اسلام آباد: مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس تاخیر سے ہونے پر آئین کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ گذشتہ12 سال میں آئین کی 16 بار خلاف ورزی کی گئی ہے پیپلز پا رٹی دور میں آئین کی3 بار ، پی ٹی آئی دور میں 5 بار اور لیگی حکومت کے دور میں آئین کی 8 بار خلاف ورزیا ں کی گئی ہیں ۔ اجلاس تاخیر سے ہونے پر ن لیگی حکومت آئین کی خلاف ورزیوں میں سر فہرست رہی ۔
نیو نیوز کے مطابق 2010 سے اب تک 16 بار سی سی آئی کے اجلاس 90 روز کے بعد ہوئے پیپلز پا رٹی دور میں آئین کی3 بار خلاف ورزی کی گئی ۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ لیگی حکومت کے دور میں آئین کی 8 بار خلاف ورزی کی گئی ۔
پی ٹی آئی دور میں آئین کی 5 بار خلاف ورزی کی گئی ہے۔ آئین کے تحت سی سی آئی کا اجلاس 90 روز میں کم سے کم ایک بار ہونا لازمی ہے ۔پیپلز پارٹی کے 2008 تا 2013 میں سی سی آئی کے کل 11 اجلاس ہوئے ہیں۔ لیگی حکومت 2013 تا 2018 میں سی سی آئی کے کل 16 اجلاس ہوئے ہیں پی ٹی آئی دور میں سی سی آئی کے کل 11 اجلاس ہوئے ہیں ۔
تبصرے بند ہیں.