ڈار اور نواز شریف واپس آ رہے ہیں ،چوری ہونے کے ڈر سے گھڑی پہننا چھوڑ دی: کیپٹن صفدر 

43

 

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن صفدر نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار اور نواز شریف واپس آرہے ہیں، شہباز شریف صرف چار گھنٹے سوتے ہیں اب ترقی کا سفر شروع ہوگا۔

 

الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں کیپٹن صفدر کا کہنا تھا کہ انہوں نے گھڑی پہننا چھوڑ دیا ہے اب ڈر رہتا ہے کہ کہیں گھڑی چوری نہ ہو جائے میری گھڑی بڑی حسین ہے۔

 

کیپٹن صفدر کا کہنا تھا کہ مانسہرہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن میں کیس کی سماعت ہر بات کرتے ہوئے انہوں نے الزام لگایا کہ اسسٹنٹ کمشنر نے نتائج تبدیل کیے اگر آپ ووٹ روندتے ہیں تو روندا ہوا ووٹ انتقام مانگتا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ  ہمارا رونا یہ ہے کہ اس شخص نے آئین پاکستان کو عزت نہیں دی، ایوب خان نے مادر ملت کا الیکشن چرایا تھا تو آدھا ملک چلا گیا، ڈسکہ کا ری پلے اوگی مانسہرہ میں ہوا، یہ کیس الیکشن کمیشن میں لے کے آئے ہیں امید ہے انصاف آپ کو نظر آئے گا۔

تبصرے بند ہیں.