قومی سلامتی کمیٹی عمران بچاؤ کمیٹی نہیں , سیکورٹی ادارے پوزیشن واضح کریں: مریم نواز 

19

 

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان نے جھوٹا خط وزارت خارجہ میں بیٹھ کر ڈرافٹ کرایا۔ یہ جھوٹا خط ہے اور انہوں نے جلسے میں خالی کاغذ لہرایا۔ سیکیورٹی اداروں سے مطالبہ کرتی ہوں کہ وہ اپنی پوزیشن واضح کریں۔ نیشنل سیکورٹی کمیٹی عمران بچاؤ کمیٹی نہیں ہے۔

 

لاہور میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے مریم نواز نے کہا کہ یہ خط نہ تھا نہ ہے اور نہ ہوگا۔خط کے مین کردار کہاں ہیں۔وزارت خارجہ میں خط کا ڈرافٹ بنایا گیا۔ اصل کردار اسد مجید کو اسی رات برسلز بھجوادیا۔

 

انہوں نے کہا کہ آئین توڑنا آسان ہے اور خط دکھانا آپ کیلئے مشکل ہے۔ سب کچھ آپ بتا دیا خط کیوں نہیں دکھایا؟ خط آپ نے عوام اب تک کیوں نہیں دکھایا گیا۔یہ حکومت ایک جعلی خط لیکرآگئی ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں سے جھوٹ کا ایک بازار لگا ہوا ہے.

 

عمران خان نے اپنی کرپشن بچانے اور گرفتاری سے بچنے کے لیے آئین کو توڑا لیکن انہیں چھوڑیں گے نہیں اور اپوزیشن انہیں جیل میں ڈالیں گے۔

تبصرے بند ہیں.