"خان صاحب! نمبر پورے نہیں ،فکر نہ کرو پنجاب اسمبلی بھی تحلیل کردیں گے” ،عمران خان اور پرویز الہیٰ ملاقات کی اندرونی کہانی

68

 

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان سے سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔ چودھری پرویز الہی نے منحرف اراکین  بارے میں عمران خان کو آگاہ کیا۔

 

نیو نیوز کے مطابق ق لیگ نے وزیراعظم عمران خان پر واضح کیا کہ منحرف اراکین اگر واپس نہ آئے تو ہم الیکشن نہیں جیت سکتے۔

 

وزیراعظم عمران خان نے چودھری پرویز الہٰی کو کہا کہ سپریم کورٹ کی سماعت کے بعد آئندہ کا فیصلہ کریں گے ۔ ضرورت پڑی تو قانونی راستہ نکال کر پنجاب کی اسمبلی بھی تحیل کردیں گے۔

تبصرے بند ہیں.