آج ہمارے نمبر 172 سے زائد ہیں، خبر حکومت کو ہوچکی: رانا ثناء اللہ

43

 

لاہور: مسلم لیگ (ن ) کے سینئر رہنما اور  پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ  آج ہمارے نمبر 172 سے زائد ہیں اس کی خبر حکومت کو ہوچکی ہو گی۔

 

 

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ قومی اسمبلی اجلاس میں  اپوزیشن کے  159 لوگ موجود تھے ۔ ایک رکن اسمبلی ملک سے باہر ہیں،انہیں شامل کریں تو تعداد 160بنتی ہے،علی وزیرجیل میں ہیں ان کی پروڈکشن کے آرڈرجاری کرارہے ہیں وہ 161نمبرپرہیں جبکہ مولاناعلی اکبر چترالی کا 162واں نمبر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اجلاس میں  اپوزیشن کی حاضری  100فیصد تھی۔

 

 

لیگی رہنما نے مزید کہا کہ کل یہ لوگ بار بار کہہ رہے تھے ہمارا اراکین سے رابطہ ہے،ان کا جہاں سے رابطہ تھا وہاں سے بھی جوتے مار کر نکالا جائے گا،عمران خان کو لمبی لمی چھوڑنے کی عادت ہے،ان کے پاس ایک ہی باعزت راستہ ہے کہ جمہوریت کے سامنے گھنٹے ٹیک دیں۔

 

 

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے جلسے میں کرائے کا حجوم جمع کیا جائے گا،ساڑھے تین سال انہوں نے معیشت اور عوام کا حشر کردیا،ہم 26 ،27 اور 28 کو بھی سڑکوں پر ہونگے،کیا ہم نے عدم اعتماد کی تحریک اپنا کر کوئی غیر قانونی راستہ اپنایا ہے؟ ان کے اپنے ترجمان کہتے تھے کہ لائیں عدم اعتماد اگلے دن ہی ووٹنگ کروادیں گے۔

 

 

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ یہ سازش کے تحت اقتدار تک پہنچا،مخالفین پر جھوٹے مقدمے بنائے گئے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ میاں نواز شریف اتنے مشہور لیڈر ہیں جتنے پہلے تھے، دعویٰ کرتا ہوں کہ یہ پی ٹی آئی کے بینر پر عمران خان کی تصویر لگا کر الیکشن نہیں لڑیں گے ۔

تبصرے بند ہیں.