اسلام آباد میں  لڑکا لڑکی پر تشدد کیس کا فیصلہ سنادیا گیا

124

 

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں لڑکا لڑکی تشدد کیس میں مرکزی ملزم عثمان مرزا سمیت 5 مجرمان کو عمر قید کی سزاسنا دی گئی ہے۔

 

 

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد  کے سیکٹر ای الیون میں   لڑکا لڑکی  پر تشدد  کیس کا فیصلہ ایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی نے سنادیا ، مرکزی ملزم عثمان مرزا،حافظ عطا الرحمان، ادارس قیوم بٹ، محب بنگش اور فرحان شاہین کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے  جبکہ کیس میں دو ملزمان بری ہوگئے۔

 

 

یاد رہے کہ ملزمان نے اسلام آباد کے سیکٹر ای الیون کے فلیٹ میں گھس کر لڑکے  کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا جبکہ لڑکی کے ساتھ دست درازی  کی تھی،  واقعے کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ بھی کی تھی۔

تبصرے بند ہیں.