قومی اسمبلی اجلاس اگر کل تک ملتوی ہو تو کوئی اعتراض نہیں ہے: شاہد خاقان عباسی

38

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی اجلاس اگر کل تک ملتوی کیا جائے تو اعتراض نہیں ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے قومی اسمبلی آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمیں پوری امید ہے آج سپیکر صاحب ہاؤس کو ملتوی کر دیں گے کیونکہ ایوان کی روایت ہے اگر کوئی رکن فوت ہو جائے تو اجلاس اگلے دن کیلئے ملتوی کر دیا جاتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر اجلاس کل تک ملتوی کیا جاتا ہے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں لیکن اگر اجلاس لمبے عرصے کیلئے ملتوی کیا جاتا ہے تو پھر مسئلہ ہو گا۔ 
واضح رہے کہ تحریک عدم اعتماد کیلئے اپوزیشن کے مطالبے پر قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیز اور غیر معمولی اجلاس آج ہو رہا ہے جس کے ایجنڈے میں وزیراعظم پاکستان عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد بھی شامل ہے۔ 
اجلاس کے ایجنڈے میں بتایا گیا ہے کہ ایوان کے 152 ارکان کی رائے ہے کہ وزیراعظم عمران خان ایوان کا اعتماد کھو چکے ہیں لہٰذا انہیں عہدے سے ہٹا دیا جائے۔ 

تبصرے بند ہیں.