اسلام آباد:تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فیصل جاوید نے کہا ہے کہ عدم اعتماد کی تحریک میں اپوزیشن کرپٹ ٹولے کو شکست ہو رہی ہے- بکاؤلوگ بے نقاب ہو گئے-پوری قوم یہ جنگ جیتے گی!
فیصل جاوید نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ آج اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ یہ حق اور باطل کی جنگ ہے اور یہ جنگ ہم جیت رہے ہیں،کیونکہ قوم حق کے ساتھ کھڑی ہے۔
انکا کہنا تھا کہ عوام کے پیسے سے کرپشن اور لوٹ مار کے پیسے سے ایم این ایز کو خریدا جا رہا ہے ، سندھ میں گورنر راج لگانا چاہیے ۔
سندھ میں پیپلز پارٹی کی لگاتار 13 سالوں سے حکومت ہے مگر سندھ کے حالات انتہائی خراب ہیں، انہوں نے صرف اپنی جیبیں بھریں – گورنر راج ضروری ہو گیا ہے۔
تبصرے بند ہیں.