تحریک عدم اعتماد سے آدھا گھنٹہ پہلے بھی  فیصلہ کر سکتے ہیں: طارق بشیر چیمہ

177

 

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سینئر رہنما طارق بشیر چیمہ نےکہا ہے کہ حکومت نے ہمیں لالی پاپ کے سوا دیا ہی کیا ہے۔ تحریک عدم اعتماد سے آدھا گھنٹہ پہلے بھی فیصلہ کر سکتے ہیں۔

 

 

نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئےطارق بشیر چیمہ نے کہا کہ جو کچھ ہمارے ساتھ ہو رہا ہے اس کا ہمیں پتا ہے،حکومت نے ہمیں لالی پاپ کے علاوہ دیا ہی کیاہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کہتی ہے عدم اعتماد کے بعد پنجاب میں تبدیلی لائیں گے جبکہ دوسری طرف اپوزیشن نے ہمیں پنجاب میں وزارت اعلی کا کہا ہوا ہے۔

 

 

طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ ہمارے چند ہی ارکان ہیں اس لیے تحریک عدم اعتماد سے آدھا گھنٹہ پہلے بھی فیصلہ کر سکتے ہیں۔انہوں نے حکومت کو خبر دار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو پہلے اپنی صفوں کے اندر اتحاد کی ضرورت ہے، پرویز الہی نے بھی کہا کہ 10 لاکھ کو چھوڑیں پہلے اپنے ارکان کو متحد کریں،تین دن سے الگ الگ باتیں سن رہے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.