لاہور:وفاق کے بدلے پنجاب میں تبدیلی کیلئے وزیر اعظم عمران خان مان گئے ،طارق بشیر چیمہ نے دعویٰ کیا کہ وفاقی وزرا کی تین رکنی کمیٹی نے ق لیگ کو بتایا کہ وزیر اعظم پنجاب کے وزیر اعلیٰ کو تبدیل کرنے کیلئے رضا مند ہو گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ق سینئر رہنما وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ وفاق کے بدلے پنجاب میں تبدیلی کیلئے وزیر اعظم مان گئے ہیں تاہم ق لیگ کو یقین دہانی نہیں کرائی گئی کہ عدم اعتماد ناکام ہونے کے بعد حکومت کمٹمنٹ پوری کرے گی یا نہیں ۔
دوسری جانب ترین گروپ کے اہم رکن سے بھی اعلیٰ حکومتی شخصیات نے رابطہ کر کے عثمان بزدار کی تبدیلی کیلئے تعاون مانگ لیا ہے جس کے بعد ترین گروپ نے وزیر اعلیٰ پنجاب کیلئے ناموں پر غور شروع کر دیا ہے ۔
تبصرے بند ہیں.