بھار ت نے اپنی غلطی تسلیم کر لی ،میزائل غلطی سے چلا 

38

نئی دہلی :بھارتی وزارت دفاع نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ تکنیکی غلطی کی وجہ سے میزائل غلطی سے چلا ،بھارتی حکومت نے اس معاملے پر سختی سے نوٹس لے لیا ہے ۔

بھارتی وزارت دفاع کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ میاں چنوں میں گرنے والا میزائل غلطی سے چل گیا ،اچھی بات یہ ہے کہ اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

انہوں نے کہا اس معاملہ پر کورٹ آف انکوائری تشکیل دیدی گئی ہے ،یہ معاملہ انتہائی افسوسناک ہے ،بھارتی حکومت نے معاملے کا سخت نوٹس لیا ہے ۔

تبصرے بند ہیں.